عمران خان ایک اچھا حکمران نہیں ہے، نہ ہی وہ بن سکتا ہے

عمران خان وزیراعظم بنتے ہی تبدیل ہو گئے ہیں، موجودہ وزیراعظم کی صرف شکل اور آواز اور لباس عمران خان جیسا ہے، اس کا باطن عمران خان جیسا نہیں ہے-

 عمران خان ایک اچھا حکمران نہیں ہے، نہ ہی وہ بن سکتا ہے۔ دو دن قبل معاونین خصوصی اور مشیران کی دوہری شہریت اور اثاثوں کی فہرست منظرعام پر آنے کے بعد نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بنتے ہی تبدیل ہو گئے ہیں، موجودہ وزیراعظم کی صرف شکل اور آواز اور لباس عمران خان جیسا ہے، اس کا باطن عمران خان جیسا نہیں ہے۔

 دو دن قبل منظرعام پر آنی والی رپورٹ کے مطابق شہبازگل، ندیم افضل چن، زلفی بخاری، شہبازگل، معید یوسف، ثانیہ نشتر، تانیہ ادریس، ندیم بابر غیرملکی شہریت رکھتے ہیں۔ اس رپورٹ میں ان تمام افراد کے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں بھی بتایا گیا تھا۔ شہبازگل11کروڑ 85 لاکھ اثاثوں کے مالک ہیں، شہبازگل اور معید یوسف امریکی گرین کارڈ ہولڈرز ہیں۔

زلفی بخاری کے پاس پاکستان میں نہیں بیرون ملک لندن میں کروڑوں کے اثاثے موجود ہیں۔زلفی بخاری مستقل برطانوی اور ندیم افضل چن کینیڈین شہریت رکھتے ہیں۔15معاونین خصوصی اور مشیران میں دوہری شہریت رکھتے ہیں۔تانیہ ادریس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت رکھتی ہیں۔ ثانیہ نشتر ایک گاڑی، 5لاکھ سونے کی مالک، ساڑھے چھ لاکھ بینک اکاؤنٹ میں ہیں۔ جبکہ23لاکھ کی مقروض بھی ہیں۔ ندیم بابر امریکی شہریت رکھتے ہیں، ندیم بابرکے پاس امریکا میں 23 کروڑ سے زائد مالیت کا گھر ہے، مختلف کمپنیوں کے شیئرز ہولڈرز ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

حکومتی وسیم اکرم اپنے ہی کھلاڑی آوٹ کر رہا ہے

عشق میں مبتلا پندرہ سالہ بھارتی نوجوان کو پاکستانی خاتون سے عشق

راوی کنارے نیا شہر بسانے کے معاملے پر حکومت پنجاب کے اوورسیز پاکستانیوں سے رابطے