راوی کنارے نیا شہر بسانے کے معاملے پر حکومت پنجاب کے اوورسیز پاکستانیوں سے رابطے

دریائے راوی کنارے نیا شہر بسانے کے معاملے پر حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں سے رابطے کر لئے، منصوبے میں زیادہ تر سرمایہ کاری اوورسیز پاکستانیوں سے کروانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

لاہور میں راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کے لئے پرامید ہیں۔

اس ضمن میں ابتدائی رابطوں میں حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا ہے، منصوبے میں زیادہ تر سرمایہ کاری اوورسیز پاکستانی کریں گے، آرڈیننس پنجاب اسمبلی میں پیش کرکے اسپشل کمیٹی کے سپرد کیا جا چکا ہے
 پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں ہی حتمی قانون سازی منظور کروالی جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

Indian film director Rajat Mukherjee passes away

نامعلوم نمونیا، کورونا سے زیادہ خطرناک ایشیائی ملکوں میں پھیل رہا ہے