حکومتی وسیم اکرم اپنے ہی کھلاڑی آوٹ کر رہا ہے

عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ عثمان بزدار روز اپنے وزیروں اور مشیروں کو تبدیل کر رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کا وسیم اکرم اپنے ہی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

ن لیگی رہنما نے  کہا کہ جس منصوبے کو بزدار کا وژن قرار دیا گیا وہ تو شہباز شریف کا وژن تھا اور اس کا 70 فیصد کام مکمل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے دور کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہے۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت نے 3 میٹرو بس پراجیکٹ شروع کیے، میں پوچھتا ہوں کہ آپ کی کارکردگی کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور میں ناقص مٹیریل استعمال ہوا، اُس منصوبے کی تکمیل کی کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی۔


Comments

Popular posts from this blog

عشق میں مبتلا پندرہ سالہ بھارتی نوجوان کو پاکستانی خاتون سے عشق

راوی کنارے نیا شہر بسانے کے معاملے پر حکومت پنجاب کے اوورسیز پاکستانیوں سے رابطے