Posts

Showing posts from July 20, 2020

پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

Image
پاکستان میں یومیہ اوسطاً 70 ہلاکتیں اور دو ہزار سے زائد کیس سامنے آ رہے ہیں لیکن حکومت کو عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ   پاکستان  میں عیدالاضحیٰ پر  کورونا  کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔  امریکی  اخبار  واشنگٹن  پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان  میں یومیہ اوسطاً 70 ہلاکتیں اور دو ہزار سے زائد کیس سامنے آ رہے ہیں لیکن حکومت کو  عید  الاضحیٰ کے موقع پر ملک میں ایک بار پھر  کورونا  کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت  پاکستان  کے اقدامات کی وجہ سے  پاکستان  میں  کورونا  کا دباؤ رک گیا ہے، تاہم اب ایک مرتبہ پھر  کورونا  پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے بعد  پاکستان  میں  کورونا  کیسز میں اضافہ ہوا تاہم حکومتی اقدامات کی وجہ سے  کورونا  وائرس کا پھیلاؤ رک گیا۔ خیال رہے کہ انہی خطرات کی وجہ سے  وزیراعظم  عمران خان نے عوام سے  عید  سادگی سے منانے کی اپیل بھی کی تھی۔ اس کے علاوہ  وزیراعظم  عمران خان نے  عید  پر سختی سے ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم دے

عمران خان ایک اچھا حکمران نہیں ہے، نہ ہی وہ بن سکتا ہے

Image
عمران خان وزیراعظم بنتے ہی تبدیل ہو گئے ہیں، موجودہ وزیراعظم کی صرف شکل اور آواز اور لباس عمران خان جیسا ہے، اس کا باطن عمران خان جیسا نہیں ہے-  عمران خان ایک اچھا حکمران نہیں ہے، نہ ہی وہ بن سکتا ہے۔ دو دن قبل معاونین خصوصی اور مشیران کی  دوہری شہریت  اور اثاثوں کی فہرست منظرعام پر آنے کے بعد  نجی ٹی وی چینل  پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان  وزیراعظم  بنتے ہی تبدیل ہو گئے ہیں، موجودہ  وزیراعظم  کی صرف شکل اور آواز اور لباس عمران خان جیسا ہے، اس کا باطن عمران خان جیسا نہیں ہے۔  دو دن قبل منظرعام پر آنی والی رپورٹ کے مطابق شہبازگل، ندیم افضل چن، زلفی بخاری، شہبازگل، معید یوسف، ثانیہ نشتر، تانیہ ادریس، ندیم بابر غیرملکی شہریت رکھتے ہیں۔ اس رپورٹ میں ان تمام افراد کے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں بھی بتایا گیا تھا۔ شہبازگل11کروڑ 85 لاکھ اثاثوں کے مالک ہیں، شہبازگل اور معید یوسف  امریکی  گرین کارڈ ہولڈرز ہیں۔ زلفی بخاری کے پاس  پاکستان  میں نہیں بیرون ملک لندن میں کروڑوں کے اثاثے موجود ہیں۔زلفی بخاری مستقل برطانوی اور ندیم افضل چن کینیڈین شہریت رکھتے ہیں۔15