پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا
پاکستان میں یومیہ اوسطاً 70 ہلاکتیں اور دو ہزار سے زائد کیس سامنے آ رہے ہیں لیکن حکومت کو عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یومیہ اوسطاً 70 ہلاکتیں اور دو ہزار سے زائد کیس سامنے آ رہے ہیں لیکن حکومت کو عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں کورونا کا دباؤ رک گیا ہے، تاہم اب ایک مرتبہ پھر کورونا پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تاہم حکومتی اقدامات کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ رک گیا۔ خیال رہے کہ انہی خطرات کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل بھی کی تھی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے عید پر سختی سے ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم دے